13 جولائی 2013 - 19:30
صبر و ایمان بحرینی قوم کا آل خلیفہ حکومت کے خلاف ایک ہتھیار ہے

بحرین کے بزرگ شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت تشدد اور غیر ملکی سہارے سے قوم کے حقوق کی خلاف وزری کر رہی ہے۔

ابنا: آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے کہا کہ بحرینی قوم کا صبر و ایمان آل خلیفہ حکومت کے خلاف ایک ہتھیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے حقوق دینے سے انکار کرتی آرہی ہے جس کے نتیجے میں عوام اور حکومت کے درمیان جھڑپیں ہورہی ہیں۔

بحرینی شیعہ عالم دین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کی صورتحال دن بہ دن بگڑتی جارہی ہے۔ سلامتی اور اقتصادی حالات خراب ہورہے ہیں اور اب عوام کو آل خلیفہ حکومت پر کوئی اعتماد نہیں رہا۔ اور حکومت موجودہ بحران کو چھپانے کیلئے نئے بحران پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

اس عالم دین نے مزید کہا کہ آل خلیفہ حکومت کے اقدامات اس حقیقت کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ حکومت اصلاحات کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے کہا کہ انہیں تعجب ہے کہ جو حکومت جمہوری ہونے کا دعویٰ کرتی ہے وہ عوام کے مطالبات کو نظر انداز کررہی ہے۔

.......

/169